Work Of Bedil
نثری تصانیف
The Publications section features important works on Mirza Abdul Qader Bedil, including translations & writings on his poetry, philosophy, and mysticism. These books provide readers with deeper insight into Bedil’s intellectual and spiritual legacy, preserving his contributions to literature.
:چہار عنصر
چہار عنصر، بیدل کی نثر کا شاہکار ہے، یہ بیدل کی زندگی کے مختلف گوشوں پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے زندگی سے متعلق مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے۔ ان کی نثر شگفتہ مگر فلسفیانہ خیالات کی آمیزش کی وجہ سے قدرے مشکل ہے نیز وہ اپنی نثر کے دوران جا بجا نظم کی پیوندکاری کرتے ہوئے بیان کو آگے بڑھاتے ہیں، جس سے بات کے تمام پہلو روشن ہوجاتے ہیں ۔
:رقعاتِ بیدل
یہ بیدل کے خطوط کا مجموعہ ہے جو 289 خطوط پر مشتمل ہے، اس میں بیدل کے اپنے دوستوں، اپنے زمانے کے مشاہیر اور دیگر متعلقین کے نام لکھے گئے خطوط موجود ہیں.
- شعری آثار
- غزلیات
- رباعیات
- تراکیب و تراجیع
- قصائد
مثنویاں
مثنوئ طورِ معرفت
یہ مثنوی زیادہ تر مناظرِ فطرت پر مشتمل ہے، نیز محنت کشوں اور مزدوروں کی سختیوں اور ان کے مسائل کا بھی تذکرہ اس میں موجود ہے، یہ بیدل نے ایک روزہ سیر و تفریح کے دوران لکھی تھی
عرفان
یہ بیدل کی سب سے طویل اور شاندار مثنوی ہے جس میں تصوف و اخلاقیات پر مشتمل مختلف مضامین ہیں
محیطِ اعظم
یہ مثنوی بیدل نے ابن العربی کی “فصوص الحکم” سے متاثر ہو کر لکھی ہے، اس میں بھی تصوف کے مسائل و مضامین ہیں، بالخصوص وحدۃ الوجود اس کا گویا مرکزی خیال ہے